فیفا ورلڈ کپ، اِدھر گولز تو ادھر کروڑوں ڈالرز کی برسات ہو گی، کروڑوں شائقین منتظر

دوحا(آئی این پی)فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرفایک دن باقی ہے قطر میں اس میگا ایونٹ میں ایک طرف گولز تو دوسری طرف کروڑوں ڈالرز کی برسات ہوگی،قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل کے سب سے بڑے مقابلے شروع ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں، شائقین بے چینی سے اس کا انتظار کر رہے ہیں تو کھلاڑی بھی اسٹیڈیم میں اپنے کھیل کی مہارت دکھانے کے لیے بے تاب ہیں،دنیائے کھیل کے اس سب سے بڑے ایونٹ کی پرائز منی بھی سب سے زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر 44کروڑ ڈالر شریک ٹیموں میں ان کی کارکردگی کے حساب سے تقسیم کیے جائیں گے،میگا ایونٹ میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اٹھانے والی فاتح ٹیم کو 4کروڑ 40لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز ملیں گے،ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم 2کروڑ 70لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم 2کروڑ 25لاکھ ڈالر کی حقدار ہوں گی،کوارٹر فائنل ہارنے والی ہر ٹیم ایک کروڑ 70لاکھ ڈالر پائے گی جب کہ پری کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ گھر واپس نہیں جائیں گی انہیں ایک کروڑ 30لاکھ ڈالر ملیں گے،گروپ مرحلے سے ناک آئوٹ ہونے والی ٹیموں کے ہاتھ نوے نوے لاکھ ڈالرز آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close