ثانیہ مرزا، شعیب ملک سے جڑی ایک اور خبر، تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی سالگرہ پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر بھی جاری کر دی ۔گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ۔اب شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام کے ساتھ اپنی اور ثانیہ کی

پرانی تصویر بھی جاری کی۔شعیب نے انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں دی مرزا ملک شو کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیاجو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد

ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم  اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہوگیا۔گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔دونوں کی شادی اپریل 2010میں ہوئی تھی اور ان کا 4سالہ بیٹا بھی ہے

جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں دی مرزا ملک شو کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔ادھر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close