اسلام آباد (پی این آئی)انگلینڈ کے کرکٹر عادل رشید کے والد نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عادل رشید کے والد کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل پر بات کرتے دیکھے گیا۔ویڈیو پیغام میں عادل رشید کے والد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ!انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔عادل رشید کے والد نے کہاکہ انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں