ثانیہ مرزااور شعیب ملک کے درمیان مبینہ علیحدگی بھارتی میڈیا نے معروف پاکستانی اداکارہ کو ذمہ دار قرار دیدیا

ممبئی (آئی این پی )بھارتی میڈیا نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں مبینہ طلاق کا ذمہ دار معروف پاکستانی اداکارہ کو قرار دے دیا۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آٹ لیٹس نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مبینہ علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر سے بڑھتی قربتیں ہیں۔

حال ہی میں شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایا ،جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔ کچھ بھارتی نیوز پورٹل کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ شعیب ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اپ ڈیٹس نے ان کے الگ ہونے کی افواہوں کو جنم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close