شعیب ملک سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ آگئی

دبئی(پی این آئی)بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی پانچ دن بعد انسٹاگرام پر پوسٹ سامنے آگئی۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر شئیر کی لیکن کیپشن میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں ۔

جیسے ہی ثانیہ نے انسٹاگرام پر تصویر اپ لوڈ کی ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں شعیب سے علیحدگی کے حوالے سے ان سے سوالات کرنا شروع کردیے۔واضح رہے کہ میڈ یا پر یہ خبریں گرم ہے کہ دونوں ستاروں کے درمیان طلاق تک معاملات پہنچ گئے ہیں،ابھی تک دونوں طرف سے علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔پاک بھارت سپر سٹارز کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا بھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close