ہم سیمی فائنل میں کیسے جا سکتے ہیں ، محمد نواز نے بتا دیا

ایڈیلیڈ (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ امید ہے اگر کوئی نتیجہ ہمارے حق میں ہوجائے تو ہم آگے جاسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔محمد نواز نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش کی کہ پارٹنر شپ قائم کریں، جنوبی افریقہ کے خلاف شاداب خان نے شاندار پرفارمنس دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ نے پوری ٹیم کا مورال بلند رکھا ہے، ہم اپنے اگلے میچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء کے گروپ ٹو کے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ اتوار کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں رہنے یا واپسی کا فیصلہ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close