وسیم اکرم نے کوکین کا نشہ کرنے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے سابق کپتان، فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کوکین کا نشہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کا نشہ کرنے کا انکشاف اپنی آٹو بائیوگرافی ’سلطان اے میموئر‘ میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003ء میں ہوئی، پہلی بیوی ہما کی 2009ء میں موت کے بعد کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری پہلی اہلیہ ہما کومیری جیب سے کوکین ملی تھی، اُس نے مجھے کہا تھا تمہیں مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکین کا نشہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی ایک لائن دو، پھر دو ، چار اور چار لائنیں ایک گرام اور پھر دو گرام بن جاتی ہیں، وہ اس دوران نہ تو کچھ کھا سکتے تھے اور نہ ہی سو پاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہر نشئی کی طرح سر میں درد رہتا اور وہ موڈ سوئنگز کا شکار رہتے تھے۔وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close