ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

اسلام آباد (پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے اور رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 853 سےبڑھ کر 861 ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا نمبر برقرارہے جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن اور افغانستان کے راشد خان کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی چوتھے نمبر پر چلے گئے جب کہ رینکنگ میں حارث رؤف کا 14 اور شاداب خان کا 15 واں نمبر ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں شکیب الحسن نمبر ون پرآگئے اور افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close