شاہین کے یارکر نے افغانستان کے گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ بارش کےباعث ختم کردیاگیا۔بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں