ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ

میلبرن (پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے، نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 108رنز بنا سکی جب کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سےپرامود مدوشن نے2 جب کہ مہیش ٹھیکشنا، دشمنتھا چمیرا،چمیکا کرونارتنے اور ونندو ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیآسٹریلیا میں نمیبیا کے بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا

راجا پکشا نے 20 رنز بنائے۔نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے مقابلے میں متحدہ عرب امارات اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں