اسلام آباد(پی این آئی )نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں منگل کے روز سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا گیا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی۔آج کے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل 20 اوورز کھیلے لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی بیٹر ایک چھکا بھی نہ لگا سکا۔
اس سے قبل ایسا 2014 میں دبئی میں ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلے تھے اور اس اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں