اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ، پاکستان کو 148 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اور ابھی 10 گیندیں باقی تھیں ، کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی ، 79 رنزناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل کیوی میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ۔پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں فن ایلن کی
صورت میں دیا جو محض 13 رنز ہی بناسکے۔نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں