بابر اعظم کا بطور کپتان ایک اور منفرد اعزاز

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا۔قومی ٹیم کی کپتانی میں پاکستان نے اب تک 49 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔بابر اعظم نے 30 میچوں میں پاکستان کو کامیابی دلوائی جب کہ 14 میچوں میں شکست ہوئی۔قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے 66 گیندوں کا سامنا کیا اور 110 رنز بنائے

ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی، بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران 8 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرکے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، بابراعظم نے 218 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، بابراعظم ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد دوسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 243 اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close