آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے ہی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

دبئی (پی این آئی ) آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلیاں کرتے ہوئے گیند پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی کو مستقل کر دیا، نئی پابندیوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔آئی سی سی کی جانب سے کویڈ کے باعث گیند پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی ، مگر اب اس پابندی کو مستقل طور پر عائد کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

اسی طرح بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاری سٹرائیک اینڈ پر آئے گا۔آئی سی سی کی نئی تبدیلیوں کے مطابق بلے باز کو ٹیسٹ اور ون دے میچز میں دو منٹ کے اندر سٹرائیک لینے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close