سابق کوچ ہرشل گبز بابراعظم سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کوچ ہرشل گبز نے بابر اعظم سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بابراعظم کسی کے مشوروں کو نہیں سنتااگر وہ اپنے انداز میں اٹیکنگ آپشن کو شامل کر لیں تو اسٹرائیک میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران بابر کیساتھ اس مسئلے پر کام کیا تو ہرشل گبز نے جواب میں کہا کہ بابر اپنی دنیا میں رہتا ہے ، بیٹنگ پر دوسروں کے مشوروں کو زیادہ نہیں سنتا۔دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کاگرائونڈ تیار کر لیا گیا ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے، یہ میچز 28 ستمبر ، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close