ایشیاء کپ ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں کامیابی کے لحاظ سے کس ٹیم کا پلڑا بھار ی ہے ؟ جانئے

لاہور(پی این آئی)پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشیاء کپ میں کھیلے گئے میچوں میں سری لنکاکاپلڑابھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایشیاء کپ میں مجموعی طور پر16میچزکھیلے گئے جن میں سے11میچ سری لنکانے جیتے اور5میچ پاکستان نے جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کاتناسب31.25فیصداورسری لنکاکی کامیابی کاتناسب68.75فیصدہے۔دوسری جانب ایشیاء کپ کافائنل آج (اتوار)پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔اب تک کھیلے گئے

14ایشیاء کپ مقابلوں میں بھارت نے14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیاجن میں سے10باربھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی 7مرتبہ چمپئن اور3مرتبہ رنراپ رہی۔سری لنکانے14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا، 11بارسری لنکن ٹیم فائنل میں پہنچی، 5مرتبہ چمپئن بنی اور3مرتبہ رنراپ رہی۔ پاکستان نے13مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا۔4بارپاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچی ، 2مرتبہ چمپئن بنی اور2مرتبہ رنراپ رہی۔ بنگلہ دیش نے14مرتبہ ایشیاء کپ کھیلنے کااعزازحاصل کیا۔3باربنگلہ دیش کی ٹیم فائنل میں پہنچی اورتینوں بار رنراپ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close