ایشیا کپ،بھارتی سپورٹر شوہر نے پاکستانی بیگم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے،پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان

دبئی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی سپورٹر شوہر عبداللہ نے پاکستانی اہلیہ کی پاکستانی ٹیم کو فائنل میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ میں دو مرتبہ ٹاکرا ہوا اور دنوں میاں بیوی اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس پہن کر دبئی اسٹیڈیم آتے رہے اور سب کی توجہ کا مرکز رہے اس دروان انہیں میڈیا کےہر پلیٹ فارم پر بہت شہرت ملی اور ان کی ویڈیوز خاصی وائرل ہوئیں۔

عبداللہ خان نے بتایا کہ میں دبئی میں مقیم ہوں مگر آبا اجداد بھارت سے ہیں، اس لیے ہمیشہ بھارت کو سپورٹ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلق کی عزت کرتا ہوں انہیں، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی آزادی ہے۔عبداللہ نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی مجھے افسوس ہے کہ بھارتی ٹیم فائنل نہیں کھیل رہی حالانکہ مجھے یقین تھا کہ ہماری ٹیم پاکستان کیخلاف فائنل کھیلے گی

اور اہم اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔بھارتی سپورٹر عبد اللہ خان نے بتایا کہ ویڈیوز وائرل ہونے پر منفی کمنٹس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لوگوں نے اسے مثبت انداز میں لیا لوگوں نے کہا کہ اگر ایک گھر میں بھارت اور پاکستان کے میاں بیوی پیار محبت سے رہتے ہیں تو دونوں ملکوں کو بھی رہنا چاہیے، سیاسی معاملات الگ ہیں ہمیں مل جل کر رہنا چاہیے ہمارا سب کچھ تو ایک جیسا ہے، بولنا اور کھانا پینا ایک طرح کا ہے۔علشبہ نے کہا کہ جیسے عبداللہ ہمیشہ اپنے ملک کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close