اسلام آباد (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف گابا میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شارجہ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانیکا فیصلہ کیا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز میں حالیہ برسوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ 2019 میں لیڈز میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، دبئی میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی افغانستان کے خلاف میچ میں ہنگامہ آرائی ہوئی،حالیہ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے افغانستان کے خلاف میچ میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستانی فینز کے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے ناخوش ہے
اور پی سی بی نے سخت الفاظ میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مختلف اجلاسوں میں معاملے کو اٹھائے گا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق فینز کے ساتھ تین مرتبہ ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے جو ناقابل برداشت ہیں، فینز کو غیر محفوظ نہیں بنا سکتے، ان کی حفاظت کے لیے پی سی بی اقدامات کا مطالبہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعلقہ حکام کو لکھے گئے خط میں کہا جائے گا کہ پاکستان کے میچز میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں