اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد افغان کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھانی پڑ گئی تھیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق اس کا انکشاف کپتان محمد نبی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد نبی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد میدان سے باہر گئے اور ٹیم میٹنگ کی، سبز چائے پی اور پھر نیند کی گولیاں کھائیں۔
افغان کپتان یہ کہتے ہوئے ہنس پڑے۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے شکست دے دی،بھارت کے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے
کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔یہ کوہلی کے کیریئر کی 71 ویں اور ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی پہلی سنچری ہے۔واضح رہے کہ کوہلی نے آخری بار 23 نومبر 2019 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول 62 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
افغانستان کی جانب سے دونوں وکٹیں لینے والے بولر فرید احمد تھے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز بناسکی۔افغان ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب افغان ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو انکی 6 وکٹیں 21 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں اس کے بعد بقیہ کھلاڑیوں نے کچھ مذاحمت کی کوشش کی تاہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو
دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنیدونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں