ٹی 20 ،نمبر ون کھلاڑی کا تاج ملنے کے بعد بابراعظم سے متعلق بیان ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پھر دل جیت لیے

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حال ہی میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں