قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تاج رضوان نے چھین لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہزار دنوں پر ٹی 20 کا تاج سرپر سجائے رکھا تاہم اب وہ اس پوزیشن سے محروم ہونے کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close