ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا ،بھارت کیخلاف میچ میں قومی اہم فاسٹ بائولر کو موقع ملنے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ قومی ٹیم میں محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بھارت کیساتھ میچ سے قبل پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہو گئے ہیں، ترجمان کے مطابق شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے اور اگلے دو روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ کرے گی۔ب

ھارت کے خلاف اہم میچ میںمحمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا اور وہ دو روز سے ہوٹل کے روم سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close