شاہنواز دھانی کا گاؤں بھی سیلاب میں ڈوب گیا

اسلام آباد(پی این آئی )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایشیا کپ میں مصروف ہیں اور اس وقت دبئی میں ہیں لیکن لاڑکانہ کے قریب ان کا گاؤں حالیہ سیلاب کی نذر ہوگیا۔نجی ٹی جیو نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج ‘فورتھ پلر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جب کہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔

گزشتہ ہفتے شاہنواز نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔قومی کرکٹر نے ملک کے ان علاقوں کے بارے میں بات کی جہاں موسلادھار مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close