مظفر آباد،کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا، میرپورائلز اورباغ اسٹالینز فائنل میں ٹکرانے کو تیار، جو ش و خروش عروج پر

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔ مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورائلز اور باغ اسٹالینز کے پی ایل کے فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں ۔بارش ہونے کی صورت میں میرپور رائلز کو ایونٹ کا چیمپئن قرار دیا جائے گا ۔


میرپور رائلز کے چیف ایگزیکٹو نجیب اللہ،ہیڈ کوچ عبدالرزاق،کھلاڑی ۔سلیمان ارشاد سمیت ٹیم کا ہر کھلاڑی دعائیں کر رہا کہ بارش نہ ہو اور وہ اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل میچ جیتیں ۔

دوسری جانب باغ اسٹالینز کی ٹیم بھی فتح کیلئے پر عزم ہے اور ٹیم کی خواہش ہے کہ فائنل میچ کے ذریعے ہار اور جیت کا فیصلہ ہونا چاہیئے ۔شیڈول کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل میچ آج شام 7 بجکر 30 منٹ پرشروع ہو گا ۔میرپور رائلز کی ٹیم پہلے ہی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔ گزشتہ شام بارش کے باعث اووسیزواریئرز اور باغ اسٹالینز کے درمیان دوسرا ایلیمنیٹر میچ نہ ہوسکا ۔باغ اسٹالینز کو چارٹ پر دوسری پوزیشن پر ہونے کا فائدہ دیتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ مل گیا

بارش ہونے کی صورت میں ٹیبل لیڈر میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا چیمپئن قرار دیا جائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں