کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے گائوں میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

لاہور( آئی این پی)وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور خان نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے گائوں میں اسٹیڈیم کی فوری تعمیر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، میں ان کا استقبال خود کروں گا،ان سمیت میڈلز لینے والے تمام اتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پر پوری قوم کو فخر ہے، انہیں پہلے بھی سپورٹس سہولیات دیں اور اب بھی ہرممکن سہولیات دیں گے، صوبائی سپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھاتا رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں