جویلین تھرو میں ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

برمنگھم (پی این آئی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے 5ویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔

 

 

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔ البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹرکی تھرو کی جبکہ چوتھی باری میں ارشد نے 85.09 میٹر کی تھرو کی۔پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر دی۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ ان کی یہ تھرو کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close