دورہ نیدرلینڈز اور ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ،

نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمودجبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز ہونے کا امکان ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا،

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے امیں شامل ہیں جہاں تیسری کوالیفائر ٹیم انہیں جوائن کرے گی۔گروپ بی میں سری لنکا ، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں سنگاپور، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور کویت کوالیفائر ٹیم کے طور پر جگہ بنانے کیلئے معرکہ آرا ہوں گے۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

دو ستمبر کو پاکستان ٹیم کوالیفائر ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ پہلے مرحلے کے بعد دونوں گروپس سے دو دو ٹیمیں سوپر فور میں جگہ بنائیں گی جس میں ہر ٹیم تین میچز کھیلے گی،سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے۔ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close