میرپور (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو میں فتح کا تاج اپنے سر پر سجانے کیلئے میرپور رائلز نے کمر کس لی ۔کے پی ایل کی ٹرافی اہنے نام کرنے کے جذبہ سے سر شار میرپور رائلز کی ٹیم نئی مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں اترنے کیلئے سامنے آگئی ہے۔
میرپور کے مقام پر میرپور رائلز کی شاندارلاچنگ تقریب کے میں ہیٍڈ کوچ لیجنڈ عبدالزاق، اونر عبدالوحید فاسٹ باولر سلیمان ارشاد، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن آصف آفریدی اور چیف ایگزیکٹو نجیب اللہ نے شرکت کرکے تقریب کو یادگار بنادیا ۔آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں منعقدہ کے پی ایل فرنچائزز میرپور رائلز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے کشمیر پریمیئر لیگ
کو کشمیریوں کیلیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے فارم قرار دیا انکا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ٹیم سے منسلک ہوں۔
کشمیرپریمیئرلیگ کا بننا ہمارا اور ہماری فرنچائز کا مقصد کشمیری کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے امید ہے میرپور کی ٹیم لیگ میں اچھا پرفارم کرے گی۔میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد نے کہاکہ میرپور رائلز کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں جتنا بھی ٹیلنٹ ہے اسے سامنے لائیں گے اور قومی ٹیم تک پہنچائیں گے۔۔۔ انشااللہ ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔ مظفرآباد میں ٹرافی اٹھائیں گے اور اس میرپور لاکر فتح کا بھرپور جشن بھی منائیں گے۔ انھوں نے میرپور کے نوجوانوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔
سی ای او میرپور رائلز نجیب اللہ کا کہنا تھا۔۔ میرا تعلق سوات سے ہے لیکن لوگ مجھے میرپور کا سمجھتے ہیں کشمیرپریمیئرلیگ کیلیے بہت پرجوش ہیں ہم نے اچھی ٹیم کا انتخاب کیا ہے میرپور کے شہری بھرپور سپورٹ کریں ۔کشمیر پریمیئر لیگ میں میرپور رائلز کی ٹیم نئی مینجمنٹ کے ساتھ حصہ لے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں