مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر کرکٹ سیزن 2 کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ کے پی ایل مقابلوں کی حتمی تاریخ کے اعلان سے دو روز قبل سٹیئرنگ کمیٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مظفرآباد کے کرکٹ سٹیدیم پہنچ گئی۔
کے پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد چودھری نے سٹیئرنگ کمیٹی کو تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔
آزادکشمیرکے شہر اقتدار میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم امور کو حتمی صورت دینے پر غور کرنے کے بعد سیٹئرنگ کمیٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی اس موقع پر پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد چودھری نے سٹیرنگ کمیٹی کو سیکورٹی سمیت دیگر تیاریوں اور انتظامات سے متعلق تفیل سے آگاہ کےپی ایل کشمیر افیئرز کے انچارج تنویر مغل ہھی انکے ہمراہ تھے
مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیر ظہیر الدین قریشی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کو پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات سے منسلک کر دیا ہے کشمیر پریمیئر لیگ جیسی سرگرمیوں سے آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا کشمیر کا نام بین الاقوامی اور قومی سطح پر میڈیا پر آنے سے مسئلہ کشمیر بھی اجاگر ہو گاسٹیئرنگ کمیٹی نے کے پی ایل کے تیاریوں سے متعلق اب تک اٹھا ئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیر پریمیئر لیگ شہزاد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا شیڈول آئندہ دو روز میں جاری کر دیا جائے گا،
بھارتی لابی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف کام کرنا ایجنڈہ ہے ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی طرز کی کرکٹ کے مواقع میسر آ رہے ہیں پاکستان میں بڑے کرکٹ کے نام مظفرآباد سٹیڈیم میں کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے انھوں نے خوشخبری کہ لیجنڈ مصباح الحق کا مظفرآباد ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کے پی ایل میں شامل ہوگئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں