گال(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز بنانے میں 13 برس لگ گئے، ٹیم میں مسلسل ان آؤٹ ہونے والے بیٹر نے 19 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔سری لنکا سے گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم نے اپنی 24 رنز کی مختصر اننگز کے دوران طویل فارمیٹ میں 1000 رنز مکمل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا، انھیں یہ سنگ میل عبور کرنے میں 13 برس لگ گئے، اس کی وجہ مسلسل ٹیم سے ان آؤٹ کیا جانا ہے۔
فواد کو ٹیم سے باہر رکھنے کے مختلف سلیکٹرز اور کپتانوں نے کئی جواز پیش کیے تاہم ہر بار کم بیک پر فواد نے ناقدین کو کارکردگی کے ساتھ خاموش کیا، انھوں نے 13 برس کے اس طویل عرصے میں اب تک محض 19 ٹیسٹ میچز ہی کھیلے ہیں۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی انھیں باہر بٹھایا گیا تھا تاہم دوسرے میچ کیلیے اظہر علی کو 8 برس بعد الیون سے ڈراپ کرنے کے بعد فواد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا، انھوں نے 19 ٹیسٹ میچز کی 29 ویں اننگز میں ایک ہزار
رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔فواد عالم دنیا کے کوئی واحد ایسے پلیئر نہیں ہیں جنھیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز بنانے میں اتنا طویل عرصہ لگا، اس معاملے میں سب سے ا?گے انگلینڈ کے جارج گن نے 22 برس، 3 ماہ اور 21 دنوں میں ایک ہزار رنز بنائے، اس دوران انھوں نے صرف 15 ٹیسٹ کھیلے، لمبے عرصے میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں فواد عالم کا 14 واں نمبر ہے، وہ اب تک اپنے کیریئر کے دوران 5 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں