جسے چاہا در پہ بلا لیا، شعیب اختر کو سعودی حکومت نے سرکاری مہمان بنا لیا، فریضہ حج کیلئے روانہ

راولپنڈی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔سعودی عرب روانگی سے پہلے شعیب اختر نے ایئر پورٹ پر لی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں احرام باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا “الحمد اللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہو رہا ہوں۔”انہوں نے بتایا کہ وہ حج کے موقع پر ہونے والی “حج کانفرنس” سے بھی خطاب کریں گے، اس کانفرنس میں مسلم ممالک کے قائدین شریک ہوں گے۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں سعودی سفارتخانہ پاکستان کے ممنون ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close