نوجوان پاکستانی باڈی بلڈر اوصاف یعقوب نے امریکا میں مسل مینیا باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کا فخر نوجوان باڈی بلڈر اوصاف یعقوب نے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔اوصاف یعقوب نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر میامی میں منعقدہ ایونٹ میں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ورلڈ مسل مینا باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔انہوں نے چمپئن شپ میں پاکستان کیلئے کلاسک فیزیک پرو چمپئن ٹائٹل جیتا۔واضح رہے کہ اوصاف یعقوب سابق پاکستانی مسل مینیا چمپئن ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے باڈی بلڈر شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں