ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرکے قومی ٹیم نے بھارت سے پوزیشن چھین لی

دبئی (پی این آئی )پاکستان کی مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

 

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور گرین شرٹس 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close