اسلام آباد (پی این آئی)انگلش آل رآنڈر معین علی نے پاکستان کے دورے پر ٹیسٹ میچز میں واپسی کی خواہش ظاہر کردی، انھوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ نے مجھ سے اس دورے میں شرکت کا پوچھا تو میں ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس بھی لے سکتا ہوں۔خیال ہے رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا کے مطابق 34 سالہ معین علی نے
ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کپتان جوئے روٹ کو آگاہ کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 2914 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 195 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں