لاہور(پی این آئی)چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریباً ختم ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز مل گیا ہے،
اب ایسا لگتا ہے کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ہے، محمد حارث نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں