کراچی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں، ابھی کام کرنے کی سکت ہے، کچھ کر سکتا ہوں، لہٰذا عین ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں۔
سب کو معلوم ہے کہ راشد لطیف کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے، اس کے سیاسی نظریات کیا ہیں۔راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ پرانی جگہ اور لوگ چھوڑنے والے نہیں، وہ منشور کیساتھ چلنے والوں میں سے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں