باکسر عامر خان سے متعلق ایسی خبر جس نے مداحوں کو غم سے نڈھال کر دیا

لندن (پی این آئی )باکسر عامر خان سے متعلق ایسی خبر جس نے مداحوں کو غم سے نڈھال کر دیا۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس طرح کیا کہ ’’اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہوں‘‘۔

 

 

واضح رہے کہ 35 سالہ باکسر عامر خان نے اپنے باکسنگ کیریئر میں 34 فائٹس جیتیں جب کہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے 21 مقابلوں میں اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ عامر خان کے پاس کامن ویلتھ لائٹ ویٹ چیمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ ڈبلیو بی اے کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل بھی ہے۔ انہوں نے ایتھنز اولمپکس 2004ء میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close