باکسرعامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم نے دوسری بار شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، حیران کن وجہ سامنے آگئی

لندن(پی این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی شادی کی تقریب انتہائی لگژری رکھی گئی تھی جس پر 10لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ ہوئی تھی اور اس تقریب میں 400 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اب اپنی شادی کی اس لگژری تقریب کے بارے میں فریال مخدوم کے احساسات کیا ہیں؟ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق فریال مخدوم نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ان کے پاس وقت میں پیچھے کی طرف جانے کا آپشن ملے تو وہ جا کر اپنی شادی کے متعلق سب کچھ ہی بدل دیں گی۔ شادی شدہ جوڑوں کے رئیلٹی شو ’میٹ دی خانز: بگ اِن بولٹن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فریال مخدوم نے کہا کہ مجھے اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر لگژری بنانے اور اتنا پیسہ برباد کرنے پر شدید پچھتاوا ہے۔ اگر مجھے دوبارہ موقع ملے تو میں اپنی شادی کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ پر دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ شادی کریں گی تاہم اس بار تقریب بہت مختصر اور سادہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close