باکسر عامر خان سے گن پوائنٹ پر قیمتی گھڑی چھین لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لٹیروں نے عامر خان کےسر پر بندوق تان کر ان کی قیمتی گھڑی چھین لی۔ دونوں ڈاکو کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں ڈاکووں نے اس وقت ان سے گن پوائنٹ پر گھڑی چھینی جب وہ اہلیہ کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خوش قسمتی سے جس وقت لٹیروں نے مجھ پر بندوق تانی فریال مجھے سے چند قدم پیچھے تھیں۔ اہم چیز یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان کی گھڑی کی مالیت پونے دو کروڑ روپے تھی ۔ جو 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی اور اس میں 719 پیڑے جڑے ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close