سعید اجمل بھی عمران خان پر پھٹ پڑے، شدید تنقید کر دی

لاہور(پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے بھی عمران خان کی حکومت کو کھیلوں کیلئے منفی قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی لیکن گزشتہ حکومت میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیاگیا، خواہش ہے کہ آئندہ اولمپکس میں 26 پاکستان کی ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔

سعید اجمل نے کہا کہ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ رمیز راجہ نے کچھ نہیں کیا، رمیز راجہ کی سوچ اچھا کام کرنے کی ہے اور وہ کر بھی اچھا کام رہے ہیں، اگر رمیز راجہ اچھا کام کر رہے ہیں تو انہیں کرتے رہنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل گھروں کے اندر چلے گئےہیں، پاکستان کو اپنی سٹرینتھ دیکھ کر پچ بنانی چاہیے، جنوبی افریقہ میں آپ امید نہیں کرسکتے کہ اسپنرز کیلئے سازگار پچز بنائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close