لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں‘‘۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ شہباز شریف آج ایوان میں 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں