45سالہ سابق پاکستانی کرکٹر کا اچانک انتقال، مداح افسردہ ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔کرکٹ کے حلقوں میں حسینیی کے نام مشہور محمد حسین نے 2 ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ کافی عرصے سے جگر اور گردوں کےعارضے میں مبتلا تھے تاہم پیرکی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ انہوں نے پسمندگان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

سابق کپتان راشد لطیف ، مصباح الحق ،محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت کرکٹرز اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپاپرمیاں محمد اسلم نے محمد حسین کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندان کے دکھ میں شریک ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close