خاتون مداح نے محمدرضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا، سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح نے انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کی درخواست کی۔ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close