آسٹریلوی کھلاڑی کراچی میں کرکٹ کے علاوہ اور کون سا کھیل کھیلنے لگے؟

کراچی(آئی این پی)پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں موجود آسٹریلین کرکٹرز بھرپور انداز میں اپنا ٹائم انجوائے کررہے ہیں، مہمان کرکٹرز نے کراچی میں کرکٹ کی مصروفیات کے بعد ٹینس کو وقت دیا اور آپس میں ڈبلز میچ کھیلا۔پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین کرکٹرز بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے ہوٹل سے باہر تو نہیں نکل رہے لیکن ہوٹل میں رہ کر بھی مہمان کھلاڑی اپنا وقت بھرپور انداز میں گزار رہے ہیں اور یہاں اپنا قیام انجوائے کررہے ہیں۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں موجود کھلاڑیوں کو کرکٹ سے وقت ملا تو انہوں نے اپنے ہوٹل میں قائم ٹینس کورٹ کا رخ کیا اور آپس میں ڈبلز کا میچ کھیلا جس میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کی جوڑی نے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی جوڑی سے مقابلہ کیا۔ مقابلے کی ویڈیوز کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی۔پلیئرز نے اس راز سے تو پردہ نہیں اٹھایا کہ کون کس اسکور سے کامیاب ہوا لیکن کرکٹرز نے اپنے ٹینس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔دوسری جانب آسٹریلوی پلیئرز نے اپنے ٹیم روم میں ورچوئل گالف کا بھی انتظام کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close