شین وارن کی موت، تھائی لینڈ کی پولیس نے اہم بیان جاری کردیا

تھائی لینڈ (پی این آئی)تھائی لینڈ کی پولیس نے کرکٹر شین وارن کی صدمے سے موت کے معاملے میں کسی قسم کے بیرونی عنصر کو مسترد کر دیا ، تھائی پولیس کے مطابق ان کی لاش کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے (1100 GMT) تھائی انٹرنیشنل ہسپتال ساموئی لایا گیا۔تھائی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہماری تحقیقات کی بنیاد پر جائے وقوعہ پر کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کا شبہ نہیں تھا۔دوسری جانب ان کی انتظامی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود شین وارن کی جان نہیں بچائی سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close