اسلام آباد(پی این آئی)آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرعثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں دورہ پاکستان یادگارہوگا،راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے ،اس بارمختلف پچ کی امید ہے،بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی، اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے،محمد رضوان بھی فارم میں ہیں،پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔
پیر کو آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لئے نیا تجربہ ہوگا۔ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بولرزکے لئے سازگارہوتی ہے لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ بابراعظم دنیا کا بہترین کرکٹر ہے جس نے پچھلے سال بہترین پرفارمنس دی، اظہرعلی کی آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس بہتری رہی ہے،محمد رضوان بھی فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا اہم لمحہ ہے، میری ہمیشہ سے
خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔ آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کھیلا ہے لیکن پاکستان میں میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔انہوںنے کہاکہ دکھ ہوتا ہے کہ پاکستان اتنے سال اپنی سرزمین پر کھیلنے سے محروم رہا،انہوںنے کہاکہ جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم میں میری تصاویر ہیں،پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے آپس میں نہ کھیلنے کا دکھ ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت اورپاکستان کا ٹاکرہ کتنا اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر کے دیگر ممالک میں اسپنرز کا کردار زیادہ ہوتا ہے، تینوں ٹیسٹ میچوں میں پرفارمنس دینے کی امید رکھتا ہوں۔عثمان خواجہ نے گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل میچ کے حوالے سے بتایا کہ میں نے صبح اٹھ کر پی ایس ایل فائنل کی ہائی لائٹس دیکھی ہیں،پی ایس ایل میں بہترین ٹیم فاتح قرار پائی۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف باصلاحیت بولر ہیں، کافی تیز بولنگ کراتے ہیں، حارث رؤف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں تو معلوم نہیں کیسی بولنگ کرائیں گے۔عثمان خواجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ امید کرتا ہوں کراؤڈ اسٹیڈیم میں آئے گا اور کوالٹی کرکٹ سے محظوظ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں