اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں نجی ٹی و ی جیو کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹا گرام پر جعلی اکاؤنٹ jyot.isharma391 سے دی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی
نام کا شخص ملوث ہے، مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس [email protected] اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں