پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو عالمی مقابلے میں کس باکسر نے ناک آؤٹ کر دیا؟

مانچسٹر (پی این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ایک اہم عالمی مقابلے میں بری طرح شکست ہو گئی اور وہ مقابلے کے باوجود فائٹ ہار گئے، حریف کیل بروک نے عامر خان کو ناک آؤٹ کردیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈز میں ختم کرنا پڑگئی، عامر خان کی ہار پر پاکستانی شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

عامر خان کے پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی کہ عامر خان نے بری پر فارمنس کیوں دی، امید ہے اگلی فائٹ میں ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق مانچسٹر ارینا میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں عامر خان کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔ کیل بروک سے شکست کے بعد باکسر عامر خان نے کہا کہ انہوں نے میچ سے پہلے ٹریننگ کے لیے بہت محنت کی لیکن شاید کچھ کمی رہ گئی تھی۔

عامر خان نے اپنے حریف باکسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close