فلاور ملتان سلطانز کو چھوڑ کر بھارت چلے گئے

اسلام آباد (پی این آئی )ملتان سلطانز ٹیم کے کوچنگ کے فرائض ادا کرنے والے اینڈی فلاور ملتان سلطان چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ نئی فرنچائز لکھنو سپر جائنٹس کے کوچ کی حیثیت سے آئی پی ایل ڈرافٹ میں حصہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فرنچائز کے مطابق کوچ ورچوئل طور پر دستیاب ہونگے وہ 13فروری تک ڈرافٹ مکمل ہونے جانے کے بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے ۔ ملتان سلطان اس وقت چاروں میچ جیت کر ٹاپ کی پوزیشن پر ہے ، بتایا گیا ہے کہ

اینڈی فلاور مزید دس دن تک ملتان سلطان کو دستیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اینڈی فلاور بنگلور میں شیڈول آئی پی ایل کی ڈرافٹنگ میں شرکت کریں گے اور لکھنو سپر جائنٹس انہیں ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔دوسری جانب سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار بریٹ لی پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے مداح نکلے۔ایک انٹرویو کے دوران بریٹ لی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک شاندار بولر ہیں، ان کی رفتار بہت اچھی ہے، وہ لمبے قد کے ہیں، انہیں وکٹ میں بہت اچھا

باؤنس ملتا ہے، اس لیے میں شاہین شاہ آفریدی کا فین ہوں۔قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت شاندار ہے، ان کے کوور ڈرائیو کو اس وقت دنیا کے بہترین کوور ڈرائیو میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close