آفریدی کی قریبی رشتے دار کا انتقال، پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

کراچی(پی این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز سے باہر ہوگئے، وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، آل راؤنڈر ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنی تھی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق

شاہد آفریدی کی قریبی عزیزہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے، وہ مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، بعد ازاں شاہد آفریدی اسپتال سے ضروری چیک اپ بھی کروائیں گے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ واپس آنے کے بعد ان کو سہ روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close